0

جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما کا بلاول بھٹو کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

لاڑکانہ: جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ میں بلاول بھٹو کے خلاف الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔جمیعت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں ہونے والا طوفان اقصیٰ اور شہید اسلام کانفرنس سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا اور اس وقت ملک میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ الیکشنن کمشنر کو فریق سمجھتے ہیں لہٰذا انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے جبکہ تمام جماعتوں کو سندھ کے چیف الیکشن کمشنر پر اعتراض ہے۔راشد محمود سومرو نے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ ایک جماعت کی فریق بنی ہوئی ہے، پہلے روٹی کپڑا مکان اور پھر بھٹو کے نام پر ووٹ لیا گیا اور اب دھاندلی کے ذریعے جیتبے کی سازش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر کچھ نہیں کرنا تو پھر الیکشن کروانے کا کیا فائدہ ، چیف الیکشن کمشنر اپنی مرضی سے سارے صوبے جس کو دینے ہیں دے دیں الیکشن کا ڈھونگ نہ رچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں