0

ن لیگ اور جے یو آئی کے درمیان سیاسی اتحاد کے معاملات طے

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور جمیعت علمائے اسلام ( ف ) کے درمیان سندھ اور خیبرپختونخوا میں سیاسی اتحاد کے معاملات طے پا گئے۔مسلم لیگ ( ن ) اور جمیعت علمائے اسلام ( ف ) کے درمیان سیاسی اتحاد کے معاملات طے پاگئے ہیں اور اس حوالے سے دونوں پارٹیوں کے سربراہان نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات آج ہوگی۔نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کے دوران سیاسی اتحاد سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاون جا رہا ہوں ، کچھ دیر میں شریف خاندان کے افراد سے ملاقات ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور جب دو سیاسی جماعتوں کے رہنما ملیں گے تو سیاست پر ہی بات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں