0

ن لیگ کے لوگ نوازشریف کی سیاست کاجنازہ نکال رہے ہیں، پیپلز پارٹی رہنما نے حیران کن بات کہہ دی

اسلا م آباد:ن لیگ کے لوگ نواز شریف کی سیاست کاجنازہ نکال رہے ہیں،پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے کہا شاہدخاقان کہہ رہے ہیں نواز شریف کو اس طرح کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔پیپلزپارٹی کےرہنما سعیدغنی کی پریس کانفرنس میں کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی لیول پلینگ فیلڈ کی بات سب کیلئےکرتی ہے،انتخابات کےوقت تمام جماعتوں کو یکساں ماحول ملنا چاہیے، آزادی کے ساتھ اپنی سیاسی مہم چلاسکیں۔سعیدغنی کامزیدکہنا تھا کہ ایم کیو ایم نےبھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا طریقہ اختیارکیا ہوا ہے،انہوں نے بھی الیکشن کیمشن کےفیصلوں پرسوال اُٹھا دیتے تھے،انہوں نے کہا جیسے یہ لوگ کر رہے ہیں یہ سب مل کر پیپلزپارٹی کو نہیں ہراسکتے۔چاہتے ہیں کہ پولیس بیوروکریٹس اور الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر وہ اپنی بات منوالیں،بشیر میمن پولیس افسران کو آئی جی کی طرح فون کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں