پاکستانتازہ ترین

سفاک باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟جانیں

سفاک باپ نے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے یار حسین صدا چائنہ میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں یار حسین اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی شناخت 12 سالہ ضیاء، 10 سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل باپ ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب سرگودھا میں ڈیرے پر سوئے ہوئے 28 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button