
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو ڈوزیئر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش ہے۔حنیف عباسی نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی جماعت اپنے ملک کے خلاف بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں لابنگ نہیں کرتی، پی ٹی آئی کا خط پاکستان کی معاشی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی یہ کوشش اس کے مسلسل ریاست مخالف رویے کا اظہار ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہ کوشش اس کے مسلسل ریاست مخالف رویے کا اظہار ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی بحرانوں سے ہی اپنی سیاست چمکاتی ہے، قوم کو پی ٹی آئی کے بار بار رویے کو تسلیم کرنا ہوگا، جب پاکستان ترقی کی راہ پر آتا ہے تو پی ٹی آئی تخریبی عنصر بن کر سامنے آتی ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن نے ڈوزیئر اور خط بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈوزیئر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی بھجوا دیا گیا ہے اور ڈوزیئر میں عام انتخابات میں دھاندلی کے شواہد موجود ہیں۔