
شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، شیر فضل مروت کو اس سے قبل پارٹی کے خلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے بانی نے صوابی جلسہ میں غیر ضروری تقریر پر شیر افضل پر برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما جلد ہی شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق پرائمری رکنیت ختم ہونے کے بعد شیر افضل مروت کو ایم این اے کے عہدے سے مستعفی ہونے کا کہا جائے گا۔