0

اللہ مجھے ایسا شریکِ حیات دے جس کیساتھ دُکھ سُکھ بانٹ سکوں، میرا

اسلام آباد:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایسا شریکِ حیات دے جس کے ساتھ دُکھ سُکھ بانٹ سکوں۔میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی والدہ کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ گفتگو کر رہی ہیں لیکن اداکارہ نے ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میوزک شامل کیا۔سینئر اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ انتہائی جذباتی کیپشن تحریر کیا کہ گزشتہ سال سے میں نے فیملی کی دیکھ بھال کیلیے کیریئر روک رکھا ہے، میری والدہ سالوں سے بیمار ہیں جن کی حال ہی میں سرجری ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں میری بہن میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث میں زندگی کے انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہوں۔ ’دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے کوئی ایسا شریکِ حیات دے جس کے ساتھ اپنے دُکھ اور خوشی کے لمحات بانٹ سکوں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں