0

علیزے شاہ نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد:شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کے پوپ سے متاثر ہوکر گلابی بالوں کا نیا ہیئر اسٹائل اپنائے دیکھا جاسکتا ہے۔گزشتہ روز علیزے نے انسٹاگرام اسٹوری میں نئی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے باربی کی طرح بالوں کو گلابی رنگ کیا ہوا ہے اور میک اپ بھی ان کا گلابی رنگ کا ہی ہے۔ابھی تک یہ اوضح نہیں ہے کہ آیا انہوں نے یہ فلٹر استعمال کیا ہے یا پھر ایکسٹینشن ہے تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداح اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 4.3 ملین سے زائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں