0

سردیوں میں کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ نگراں حکومت نے بتا دیا

اسلام آباد: نگراں وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ سردیوں میں 24 گھنٹے گھروں میں گیس نہیں دے سکتے۔نگراں وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ سردیوں میں گیس کی سپلائی کیلیے مسلسل کام کر رہے ہیں، سردیوں کیلیے ایل این جی کے دو کارگو کے سودے ہوگئے ہیں۔محمد علی نے بتایا کہ اس سال سردیوں میں پہلے ہی 18 فیصد گیس کم ہے، اس بار صرف 8 گھنٹے گیس ملے گی۔بجلی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اب تک بجلی کے چوروں سے 16 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بورڈ تبدیل کر رہے ہیں، ایس آئی ایف سی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلیے اہم فیصلہ ہوا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں نجی شعبے کے حوالے کر دیں گے۔گزشتہ ماہ خبر سامنے آئی تھی کہ نگراں حکومت نے موسم سرما میں متوقع گیس بحران سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی تیار کی۔ حکومت نے دسمبر میں ایل این جی سپلائی کیلیے ٹینڈر جاری کیا تھا۔عالمی کمپنیوں سے ایل این جی سپلائی کی بولیاں مانگی گئیں جبکہ دسمبر کیلیے دو ایل این جی کارگوز کیلیے بولیاں طلب کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں