
انٹرٹینمنٹ
‘میں ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں’، چاہت فتح ایک بار پھر تنقید کی زد میں
سوشل میڈیا پر گانے سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔حال ہی میں چاہت فتح نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ شادی سے متعلق کچھ مضحکہ خیز گفتگو کی۔میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ خود کو سنگل کہتے ہیں تو کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس کے جواب میں چاہت فتح نے کہا کہ میں تم جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے تمہارا پیچھا کر رہا ہوں۔اس کے علاوہ چاہت فتح علی خان نے میزبان کے دیگر سوالات پر بھی عجیب حرکتیں کیں جن پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ چند روز قبل فتح علی خان کی ایک میزبان متھیرا کے ساتھ بھی ویڈیو رپورٹ ہوئی تھی جس میں وہ متھیرا کی کمر پر ہاتھ رکھتے تھے۔