0

پاک، نیوزی لینڈ ورلڈ کپ وارم اپ میچ، بی سی سی آئی کا نیا اعلان

اسلام آباد:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ جمعہ 29 ستمبر کو حیدرآباد میں شائقین سے خالی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا بی سی سی آئی نے اس حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز اگلے ہفتے 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے تاہم میگا ایونٹ سے قبل ٹیموں کو اپنے اپنے ہتھیاروں کو جانچنے کے لیے 29 ستمبر سے وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اپنے وارم اپ میچز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گا۔قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلے گا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ میچ شائقین کے بغیر بند دیواروں کے پیچھے کھیلا جائے گا۔ جن کرکٹ شائقین نے اس میچ کے لیے ٹکٹ خریدے تھے ان کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اہم اعلان کیا ہے۔بی سی سی آئی نے اس میچ کا ٹکٹ خریدنے والے شائقین کرکٹ کو ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ اعلان کر دیا ہے کہ وہ شائقین کرکٹ جنہوں نے پاکستان نیوزی لینڈ وارم اپ میچز کے ٹکٹ خریدے تھے وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ انہیں ان کی ادا کی گئی پوری رقم واپس کر دی جائے گی۔پاکستان اسی مقام پر 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا جس سے شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں جا کر محظوظ ہو سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں