0

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن: 7 روز میں کتنے گرفتار کیے اورکتنے ارب روپے وصول کرلیے؟سیکرٹری پاور نے بتا دیا

اسلام آباد: بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں 7 روز میں کتنے ارب روپے وصول کرلیے گئے؟سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بتا دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس “پر بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوری کلچر ختم کیے بغیرآرام سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ جرم کرنے والوں کی سزا بل اداکرنے والوں کو دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ بجلی چوروں کےخلاف مہم زوروں سے جاری ہے جس دوران آخری 7 دن میں بجلی چوروں سے 6 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں جب کہ 1500بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ لیسکو نے بجلی چوروں سے1 ارب 45 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ریکور کرکے 4 ہزار 928 ایف آئی آرز کا اندراج کیا ہےجب کہ لیسکو ریجن سے اب تک 406 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ حیسکو نے بجلی چوروں سے1 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کیے، اس دوران 310 ایف آئی آرز درج کرکے 31 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میپکو میں 80 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی، میپکو میں 3ہزار 497 ایف آئی آرز اور 249 گرفتاریاں ہوئیں جب کہ سیپکو میں اب تک 70 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے اور 325 ایف آئی آرز کا اندراج کرکے 234 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں