0

مزدور کی کم سے کم تنخواہ کتنے ہزار روپے مقرر؟حکومت نے اعلان کردیا

لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق نگراں حکومتِ پنجاب نے ملازمین و مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنادی، مزدور کی کم از کم اجرت 32000 ماہانہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔دیہاڑی دار غیر ہنر مند مزدوروں کو کم سے کم اجرت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نوٹیفیکیشن میں خاص طور سے واضح کیا گیا ہے کہ آٹھ گھنٹے کام کرنے کی ہومیہ اجرت 1230 روپے77 پیسے تصور ہوگی۔ اجرت بورڈ نے مزدوروں کی ماہانہ کم از کم اجرت 32000 کرنے کا مسودہ اپریل میں تجویز اور سفارشات کے لیے بھیجا تھا۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت نگران کابینہ نے بھی مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار کرنے کی منظوری دے رکھی ہے، اس کے علاوہ ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے اسکولوں کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں