0

2023 کا موسمِ گرما درجہ حرارت کے لحاظ سے شدید ترین قرار

ایمسٹرڈیم: یورپی یونین کے کوپرنیکس کلائمیٹ سروس نے 2023 کے موسم گرما کو عالمی سطح پر گرم ترین قرار دے دیا۔کوپرنیکس سروس کے مطابق عالمی سطح پر موسمِ گرما میں درجہ حرارت میں 0.66 ڈگری سیلسیئس زیادہ تھا، جس کی وجہ سے عالمی اوسط درجہ حرارت 16.77 ڈگری سیلسیئس رہا۔ یہ درجہ حرارت 1940 سے ریکارڈ شروع کیے جانے کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔کوپرنِیکس کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ گزشتہ مہینہ عالمی سطح پر سب سے گرم اگست کا مہینہ تھا اور جولائی 2023 کے علاوہ تمام مہینوں سے زیادہ گرم تھا۔س موسمِ گرما میں شدید موسمی وقوعات دیکھنے میں جن میں یورپ، شمالی امریکا اور ایشیا میں ہیٹ ویو اور کینیڈا اور یونان میں جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات شامل ہیں۔ماہرین ایٹماسفیئر اور سمندروں کے بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو قرار دیتے ہیں اور مقتدر حلقوں سے روایتی ایندھن کے استعمال میں کمی لانے کے لیے زور دیتے ہیں۔عالمی سطح پر دوسرا گرم ترین موسمِ گرما 2019 کا تھا جب اوسط درجہ حرارت 16.48 ڈگری سیلسیئس کا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں