199

کراچی میں انٹرکے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

کراچی میں لاک ڈاؤن کے سبب انٹرمیڈیٹ کے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ۔

چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید کے مطابق پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کل سے ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ

چیئرمین انٹر بورڈکا کہنا ہےکہ 10 اگست کو بوٹنی،11 اگست کو زولوجی کا پرچہ ہوگا اور 12 اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائےگا۔

اس کے علاوہ ان کا کہناتھا کہ 11ویں جماعت اور امپروومنٹ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔

خیال رہے گز شتہ ماہ 30 جولائی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے سبب صوبے بھر میں ہونے والے تمام امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں