0

نجی اسکولوں کی فیس : والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

کراچی :کراچی : نجی اسکولوں نے فیسوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا جبکہ اسکولوں کو فیس میں سالانہ صرف 10فیصد اضافے کی اجازت ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکولوں نےغیر قانونی طور پر فیسوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا ، ذرائع نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں نے فیسوں میں غیرقانونی اضافے کی منظوری محکمہ تعلیم سے لی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ اسکولز کے گریڈ 16 کےآفیسر نے نجی اسکولوں کواجازت دلوائی، گریڈ 16 کے آفیسر نے غیر قانونی طور پرمحکمہ تعلیم سے گاڑی اور فیول کی مراعات بھی حاصل کیں۔اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کی فیس میں غیر قانونی اضافے سے وزیر تعلیم کو لاعلم رکھا گیا، اسکولوں کو فیس میں سالانہ صرف 10فیصد اضافے کی اجازت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں