
وفاقی حکومت نے عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار اضافہ کردیا۔وفاقی فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر سات روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل 267 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بین الاقوامی مارکیٹ میں حالیہ اتار چڑھاؤ کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے کر قیمتیں مقرر کی ہیں۔