0

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب

عرب :خانہ کعبہ کو غسل دینے کا عمل اور یہ تقریب کئی گھنٹے جاری رہی۔عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ میں 20 لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا اور اس موقع پر بیت اللّٰہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا۔غسل کے بعد خانہ کعبہ کو خالص عود، عرق گلاب اور بخور کی خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔غسل کعبہ کی تقریب کے دوران کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا اور مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں او آئی سی سربراہ اور اعلیٰ سول حکام شریک ہوئے۔غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق اس تقریب کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہر نئے ہجری سال کی 15 تاریخ کو غسل دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں