0

آئی فون صارفین نے تازہ ترین اپ ڈیٹ کو بیٹری کا قاتل قرار دے دیا

کیلیفورنیا: آئی فون صارفین نے تازہ ترین ایپل اپ ڈیٹ کو ڈیوائس کی بیٹری کا ‘قاتل’ قراردے دیا۔آئی فون صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر نئی اپ ڈیٹ کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے۔ صارفین کے مطابق تازہ ترین iOS 16.5.1 (c) ریلیز ان کی ڈیوائس کی بیٹری کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ایک صارف نے بتایا کیا کہ اپ ڈیٹ کے دوران ان کی بیٹری 77 فیصد سے صفر تک گر گئی۔دیگرصارفین نے فون کے انتہائی گرم ہوجانے کے مسائل کی شکایت کی۔ان میں سے ایک نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ فون کو زیادہ دیر تک ہاتھ میں رکھنے کے بعد ایسا محسوس ہوا جیسے ہاتھ جل گئے ہوں۔ان مسائل کے بعد کچھ آئی فون صارفین آئی فون چھوڑ کر اینڈرائیڈ کی طرف رجوع کرنے کے متعلق سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ جو بھی خفیہ ترکیب اس نئی اپ ڈیٹ میں ڈالی گئی ہے ، یہ ڈیوائس کی بیٹری کو مار رہی ہے۔ کیا یہ اس کو بندنہیں کر سکتے ۔آئی او ایس 16.5.1 (c) کو آئی پیڈ او ایس 16.5.1 (c) کے ساتھ ہی پچھلے ہفتے جاری کیا گیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ ویب سائٹس کو صحیح طریقے سے ڈسپلے کرنے سے روکنے کے مسئلے کو حل کرنےکے لیے جاری کی گئی تھی ۔یہ ریپڈ سیکیورٹی رسپانس ایک نئی قسم کے ‘منی’ سافٹ ویئر ریلیز ہیں جو آئی پیڈ ، میک اور آئی فون میں بڑے اپ ڈیٹس کے دوران آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں