
شور شرابے والی جگہ پر بلڈ پریشر چیک کرنا کیسا ہے؟
اگلی بار جب آپ کسی سپر مارکیٹ یا کسی مصروف جگہ پر اپنا بلڈ پریشر چیک کریں تو اس بات کی فکر نہ کریں کہ شور کی وجہ سے بلڈ پریشر بہت زیادہ ہو رہا ہے، کیونکہ ایسا نہیں ہے۔ایک نئی تحقیق میں پرائیویٹ دفاتر اور عوامی مقامات پر کیے جانے والے بلڈ پریشر کی پیمائش میں بہت کم فرق پایا گیا۔حالیہ نتائج بتاتے ہیں کہ پُرسکون ماحول میں بی پی ریڈنگ کی حمایت کرنے والی پچھلی تحقیق کے بجائے عوامی مقامات بلڈ پریشر اسکریننگ کے لیے موزوں ہو سکتے ہیں۔بالٹیمور میں جانس ہاپکنز یونیورسٹی کے محققین نے کہا کہ نتائج عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر اسکریننگ پروگراموں کے نفاذ کی حمایت کرتے ہیں۔دنیا بھر میں تقریباً 1.4 بلین لوگ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں لیکن صرف 50 فیصد اس سے واقف ہیں اور صرف 20 فیصد اس پر قابو پاتے ہیں۔یہ ایک وجہ ہے کہ دل کی بیماری دنیا میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بلڈ پریشر اسکریننگ تک رسائی کو عام کرنا اور بڑھانا دنیا بھر میں قلبی صحت کو بہتر بنانے کا ایک طریقہ ہے۔