0

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے پر اپنا در عمل ظاہر کردیا۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا امریکا نے آئی ایم ایف کی ڈیل میں پاکستان کی مدد کی؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اقتصادی کامیابی کی مدد غیر متزلزل ہے، پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رہے گا، پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط کریں گے۔میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا کسی ملک پر یہ دباؤ نہیں ڈالتا کہ امریکا یا چین سے تعلقات رکھیں، عوامی رابطے ہی پاک امریکا تعلقات کی اصل بنیاد ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ایسے راستےتلاش کرتے رہیں گے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بڑھیں، پاکستان کے ساتھ شراکت داری اور اقتصادی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں