0

قرآن کی بےحرمتی، اقوام متحدہ سوئیڈن پر معاشی پابندی لگائے، سراج الحق

سوئیڈن :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قرآن کی بےحرمتی کےخلاف پورا عالم اسلام یک آواز ہے۔ اقوام متحدہ سوئیڈن پر معاشی پابندی لگائے۔ جھنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سوئیڈن نے 58 اسلامی ممالک کو چیلنج کیا ہے۔ اسلامی دنیا کے تعاون کے بغیر یورپ کے کارخانے نہیں چل سکتے۔ پاکستان قرآن پاک کے نام پر بنایا گیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے معاہدے پر حکمران خوشیاں منا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے قرضوں سے کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ کر اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ تمام جماعتیں کرپشن، توشہ خانہ کو لوٹنے اور آئی ایم ایف سے قرض لینے پر ایک پیج پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں