0

بھارتی فوجی اہلکار نے بیوی اور شیر خوار بیٹے کو زندہ جلا دیا

بھارت :بھارت کی ریاست بہار میں ایک حاضر سروس فوجی اہلکار نے بیوی اور شیر خوار بچے کو زندہ آگ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فوجی اہلکار نے بیوی سمیت دو بچوں کو آگ لگائی، ملزم کا دو ماہ کا بیٹا موقع پر ہی ماں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ 8 سالہ بیٹا بُری طرح جھلس جانے کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔اہل علاقہ نے واقعے کی اطلاع مقامی پولیس کو دی تاہم اس سے قبل ہی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی بیوی اور دو ماہ کے بیٹے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دی۔مقتولہ کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے بیوی پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر اسے قتل کیا جبکہ اس کے اپنے ایک بینک ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وہ طلاق چاہتا تھا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ فوجی اہلکار اور بینک ملازمہ نے مل کر ہماری بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارا۔ادھر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ اس سلسلے میں متعدد جگہوں پر چھاپے بھی مارے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں