اوورسیز

کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب سے نقصانات کا سامنا ہونے کا اندیشہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آگ لگنے کے بعد سیلاب کے نقصانات کا خدشہ ہے۔ یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ موسم سرما کی پہلی شدید بارش ریاست کیلیفورنیا میں سیلاب کا باعث بنے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق حکام لاس اینجلس اور وینٹورا کاؤنٹی میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ اب جنوبی کیلیفورنیا میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔لاس اینجلس میں پہلے سے ہی شہری مشکلات کا شکار ہیں، آگ سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہونے کی وجہ سے کاؤنٹی بھر میں مکانات کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔آگ لگنے کے پہلے دو ہفتوں میں کاؤنٹی کے تیس شہروں میں کرایوں میں دس فیصد اضافے کی بجائے دگنا اضافہ ہوا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button