0

الیکشن تب ہی ہوں گے جب میں کراؤں گا، آصف زرداری نے صاف بتادیا

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ لوگ 2ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، یہ تبھی ہونگے جب میں کراؤں گا۔لاہور میں پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں، یہ لوگ 2ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، یہ تب ہی ہونگے جب میں کراؤں گا۔آصف زرداری نے کہا کہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے، سارےدکھ درد دور ہوجائیں گے، میں نے14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے۔پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں نے ایسے حل پیش کیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر24ارب ڈالر ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زرمبادلہ کے ذخائر100ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا، دفاع پر بڑا خرچ نہیں ہوتا خوامخواہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ سیاست میں ہرچیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونے والی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں