لاہور کے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔شائقین کرکٹ اب قذافی سٹیڈیم میں لائٹ شو سے بھی لطف اندوز ہوں گے جس کے لیے ٹیسٹنگ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔قذافی سٹیڈیم کے فلڈ لائٹ ٹاورز کے ساتھ لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں 6 فلڈ لائٹ ٹاورز کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔فلڈ لائٹ ٹاورز پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔اس سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اپ گریڈیشن کے سلسلے میں سٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاورز کو روشن کیا گیا تھا۔قذافی سٹیڈیم لاہور کے 6 فلڈ لائٹ ٹاورز کی لائٹس تبدیل کر دی گئیں، تمام ٹاورز میں جدید ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ہندوستان اس ایونٹ میں اپنے میچ نیوٹرل مقامات پر کھیلے گا۔بھارت فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
