پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کردیں

پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کردیں

پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں شروع کر دیں۔پولیس حکام کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے لاہور اور راولپنڈی میں 12 ہزار 564 افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے میچز کو خلا سے بھی مانیٹر کیا جائے گا جب کہ فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی، تمام کھلاڑیوں کو سرکاری مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق اس حوالے سے سیکیورٹی کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ تمام راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے بھی نگرانی کی جائے گی۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز 17 فروری سے پاکستان میں شروع ہوں گے گروپ میچز لاہور میں 22، 26 اور 28 فروری کو ہوں گے جبکہ راولپنڈی میں میچز 24، 25 اور 27 فروری کو ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں