133

الیکشن 14مئی کو نہیں اسمبلیوں کی مدت پوری ہونےکے بعد ہونگے: رانا ثنااللہ کا بیان

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ الیکشن 14 مئی کو نہیں اسمبلیوں کی مدت پوری ہونےکے بعد ہوں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فتنہ 2014 سے ملک میں افراتفری پھیلانےکی کوشش کر رہا ہے،جب یہ حکومت میں تھے تب بھی یہ سڑکوں پر تھے، اب جب یہ سڑکوں پر آئیں گے تو ان کا حال پہلے سے مختلف ہوگا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ ممی ڈیڈی کلچرکے لوگ ہیں، سوشل میڈیا پر ہی احتجاج کرسکتے ہیں، یہ لوگ 6 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہوں گے، 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، باقی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونےکے بعد اکتوبر میں الیکشن ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے فیصلہ کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہونےکی کچھ وجوہات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں