82

مفتی عبدالشکور کے انتقال کے باعث خالی نشست پر ضمنی الیکشن ہوگا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد:مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد این اے 51 کی نشست خالی قراردے دی گئی، آرٹیکل 224 چار کے تحت خالی نشست پر ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔ بلوچستان کے 35 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیاگیا،انتخابی عمل کوئٹہ کے علاوہ صوبے بھر کی مخصوص نشستوں کیلئے ہوگا، الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ 24 سے27 مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے ،29 مئی کو امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی ،30 مئی سے یکم جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی ۔الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ کاغذات نامزدگی کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 2 سے 5 جون تک دائر کی جا سکیں گی ،7 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی ،22 جون کو مخصو ص نشستوں پر انتخابات ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں