تازہ ترینروزگار

ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری کے لیے برآمدات پر مبنی معیشت پر توجہ مرکوز ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری کے حصول کے لیے پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی نمو کی طرف موڑنے پر توجہ دے رہی ہے۔وزیر خزانہ نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈز جاری کرے گا، پاکستان پانڈا بانڈز کے ذریعے چین کی کیپٹل مارکیٹوں میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری کے حصول کے لیے پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی نمو کی طرف موڑنے پر توجہ دے رہی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC 2.0) کے دوسرے مرحلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ مزید چینی کمپنیاں اور سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہانگ کانگ کے ساتھ مالی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر خزانہ نے ہانگ کانگ کو پاکستان میں تجارت اور مالیاتی مواقع تلاش کرنے کے لیے وفود بھیجنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لیے موزوں مقام ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button