141

بابر اعظم نے مسجد نبوی اور حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مسجد نبویﷺ اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کی ہیں۔بابر اعظم نے مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کھڑے ہوکر گنبد خضریٰ کا خوبصورت منظر ٹوئٹ کیا جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’بعد از خدا بزرگ توئی،،، قصہ مختصر۔‘دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں عقت میں خانہ کعبہ کا روح پرور نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹ میں ’الحمداللہ‘ لکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں