0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ہفتہ کو شام ساڑھے چار بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لے جائی جائے گی۔ ہفتہ کو ہی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر ٹرافی قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کریں گے، ورلڈ کپ کا پہلا میچ یکم جون اور فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں