0

عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور ان کے اہلکاروں کے خلاف بولنے سے روک دیا۔احتساب عدالت کے جج بصیر جاوید رانا نے فیئر ٹرائل کے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اہم حکم جاری کیا جس میں عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور ان کے اہلکاروں کے خلاف بولنے سے بھی روک دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ جیل حکام جیل کورٹ کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں جب کہ ملزمان ریاستی اداروں اور ان کے اہلکاروں کے حوالے سے بھی سیاسی، اشتعال انگیز اور جانبدارانہ بیانات نہیں دیں گے۔ میڈیا اپنی رپورٹنگ کو عدالتی کارروائی کی حد تک محدود رکھے گا اور میڈیا مقدمے کی عدالتی کارروائی کے دوران ملزمان کے بیانات کو رپورٹ نہیں کرے گا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ، ملزمان اور ان کے وکلاء سماعت کے دوران اشتعال انگیز، سیاسی اور جانبدارانہ بیانات نہیں دیں گے جس سے عدالت کے وقار کو نقصان پہنچے۔ عدالت نے میڈیا کو حکم دیا کہ وہ ریاستی اداروں اور ان کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے سیاسی، اشتعال انگیز بیانیے کی اشاعت سے گریز کریں، پیمرا کی ہدایات کے تحت زیر التوا مقدمات پر بحث کرنے سے منع کیا گیا ہے اور پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق ملزم کا سیاسی بیان قانونی طور پر نہیں آتا۔ رپورٹنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں