153

دنیا کا اب تک کا سب سے بہترین فون متعارف؛ قیمت جانیں

گوگل کمپنی کی جانب سے پکسل 6 سیریز کے 2 اسمارٹ فونز معتارف کرادیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ پکسل 6 اور پکسل 6 پرو فلیگ شپ فیچرز اور ہارڈ ویئر سے لیس ہیں جبکہ کیمروں میں بھی یہ فونز پیچھے نہیں ہیں۔

یہ پہلا فون ہے جس میں ایک کی بجائے 2 کورٹیکس ایکس ایک کورز دی گئی ہیں جبکہ کاسٹیوم امیج پراسیسر میں کمپیوٹیشنل فوٹوگرافی نے فونز کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔
کیمرا سیٹ اپ کا ایک فیچر میجک اریزر خودکار طور پر فوٹوز میں ڈسٹرکشن کو ختم کردیتا ہے جبکہ فیس ان بلر سے تصاویر کے گروپ میں سے شارپ فیس کو پک کرکے ایک ایکشن شاٹ کی شکل دی جاسکتی ہے۔

پورٹریٹ موڈ بھی پہلے کے مقابلے میں بہتر بنایا گیا ہے جو جلد کی رنگت کو زیادہ بہتر رینڈر کرتا ہے جبکہ نائٹ موڈ اور آسٹرو فوٹوگرافی کو بھی پہلے سے زیادہ بہتر کیا گیا ہے۔

پکسل 6 اور پکسل 6 پرو میں لائیو ٹرانسلیٹ کا فیچر موجود ہے جو کیمرا ویو فائنڈر سے 55 زبانوں کے میسجز، کیپشن یا تحریر کو ترجمہ کرسکتا ہے۔

دونوں فونز کے ڈسپلے کے لیے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کو استعمال کیا گیا ہے مگر پرو ماڈل میں خم ایجز موجود ہے جسے گوگل نے تھری ڈی گلاس کا نام دیا ہے اور فنگر پرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

گوگل پکسل پرو کی قیمت 899 ڈالرز (ایک لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ پکسل 6 کی قیمت 599 ڈالرز (ایک لاکھ 3 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں