140

فیس بک کا نام تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل سائٹ فیس بک کا نام تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے بارے میں اپنی ٹیم سے بات کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

ری برانڈنگ، فیس بک کی سوشل میڈیا ایپ کو ایک پیرنٹ کمپنی کے ماتحت کئی مصنوعات میں سے ایک کے طور پر پیش کرے گی جو انسٹاگرام، واٹس ایپ، اوکولس اور دیگر کی نگرانی کرے گی۔رپورٹ کے مطابق سائٹ کی ری برانڈنگ کا اقدام نام نہاد میٹاورس، ایک آن لائن دنیا کی تعمیر پر فیس بک کی توجہ کی عکاسی کرے گا جہاں لوگ ورچوئل ماحول میں نقل و حرکت اور بات چیت کے لیے مختلف آلات استعمال کر سکتے ہیں۔

فیس بک نے ورچوئل رئیلٹی (وی آر) اور آگمینٹڈ رئیلٹی (اے آر) میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور اپنے لگ بھگ ایک ارب صارفین کو کئی ڈیوائسز اور ایپس کے ذریعے کنیکٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

گزشتہ روز فیس بک کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ حقیقت سے قریب تر انٹرنیٹ کا نیا نطام ’میٹاورس‘ بنارہی ہے جس کے لیے آئندہ پانچ سال کے دوران یورپ میں 10 ہزار افراد کو ملازمت فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں