131

روس نے پاکستان کو کتنا سستا تیل دینے کی یقین دہانی کروائی ہے؟ مصدق ملک نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ امید ہے اپریل تک روس سے تیل کی فراہمی شروع ہوجائے گی، روس نے ہمیں دیگر مقابلے سے بھی زیادہ سستا تیل دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ سستے تیل کی خریداری کے لیے مذاکرات 45 دنوں میں مکمل کیے، مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی معاہدہ طے پاچکا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام کمرشل تفصیلات مارچ سے پہلے طے پا جائیں گی، روس نے پاکستان کو دوسرے ملکوں سے بھی زیادہ سستا تیل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے کہ اپریل تک روسی تیل ملنا شروع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں