95

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں گرفتار فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ۔اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری عدالت کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جبکہ فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں