177

ایان علی نے فوادچوہدری کی اہلیہ کو کس بالی ووڈ کردار سے تشبیہہ دی، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد ( آن لائن )فواد چوہدری کی گرفتاری پرماڈل ایان علی نے اپنا ردعمل ذرا ’منفرد انداز‘ میں ظاہرکیا ہے۔ایان نے فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبہ فواد کی تصویرشیئرکرتے ہوئے حبہ کو بالی ووڈ کیریکٹرسے تشبیہہ دے ڈالی۔ایان نے حبہ فواد کو اپنی بہن قراردیتے ہوئے لکھا، ’احترام کے ساتھ ہماری بہن مسز فواد چوہدری مجھے بالی ووڈ فلم ’دسوی‘ کے کرداربمو چوہدری عرف بملا دیوی کی یاد دلاتی ہیں‘۔ایان نے نہ صرف حبہ بلکہ فواد چوہدری کو بھی نشانے پررکھتے ہوئے ان کی گرفتاری کی تشریح انگریزی کی ایک کہاوت سے کی جس کے مفہوم کے مطابق ، ’وہ اپنے جرائم میں متاثرین کا کردارادا کرتے ہیں‘۔ایان علی نے جس فلم کا تذکرہ کیا وہ سال 2022 میں ریلیزکی گئی تھی، سوشل کامیڈی فلم کی ہدایتکاری تشار جلوٹا نے کی اور اس کے مرکزی کرداروں میں ابھیشیک بچن، یامی گوتم اور نمرت کورشامل ہیں۔فلم میں ابھیشک بچن ایک ان پڑھ سیاست دان کا کردارجن کی کرسی بملا دیوی (نمرت کور) چھین لیتی ہیں جبکہ یامی گوتم آئی پی ایس افسرکے کردار میں دکھائی دیتی ہیں۔فلم کو اس کی کہانی، مزاح، اداکاری اور سماجی پیغام کیلئے تعریف کے ساتھ ملا جلا ردعمل رہالیکن اسکرین پلے میں عدم مطابقت کی وجہ سے تنقید بھی کی گئی۔ایان علی کی طرح کئی سوشل میڈیا صارفین بھی حبہ کی عدالت میں خاوند کے ساتھ کھنچوائی گئی تصاویرپران کے خوشگوار موڈ کو دیکھتے ہوئے اسی قسم کے تبصرے کرتے نظرآئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں