97

جنہیں ہم نے مجاہدین بنایا اب وہ دہشتگرد بن گئے ہیں: رانا ثنا اللہ نے مزید کیا کہا ؟ جانیں

اسلام آباد ( آن لائن )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں مجاہدین نہیں بنانے چاہیے تھے، جنہیں ہم نے مجاہدین بنایا اب وہ دہشتگرد بن گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہمیں اعتراف کرنا ہوگا کہ ہم نے قومی سطح پر کوتاہیاں کیں، ہمیں کسی کی جنگ میں آلۂ کار نہیں بننا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پارلیمان میں آئیں گے، پالیسی حکومت نہیں یہ ایوان دے گا جس پر عمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران حکومت میں ان دہشتگردوں کو بھی چھوڑ دیا گیا جنہیں سزائے موت ہو چکی تھی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں اب تک ایک سو لوگ شہید ہو چکے ہیں، جن میں تین سویلین اور ستانوے پولیس افسران و جوان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں