سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ ؟ پولیس کی وضاحت سامنےمنظرعام آگئی 98

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ ؟ پولیس کی وضاحت سامنےمنظرعام آگئی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ ؟ پولیس کی وضاحت سامنےمنظرعام آگئی
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ چھاپا چوہدری وجاہت کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری وجاہت کے گھر پر نہ ہونے کے باعث اہلکار تلاشی کے بعد واپس لوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق چوہدری وجاہت حسین کے خلاف گجرات کے تھانا ککرالی میں مقدمہ درج ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تھانا ککرالی میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ہمارے گھر سے کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟، مونس الٰہی
پولیس کے مطابق کوٹلہ ارب علی خان سول اسپتال کے نام کی تبدیلی پر جھگڑا ہوا تھا اور اس وقت چوہدری وجاہت کے بیٹے موسیٰ الہٰی بھی موقع پر موجود تھے۔
پولیس کے مطابق موسیٰ الہٰی اور چوہدری وجاہت کو پولیس تفتیش کے دوران مقدمے میں نامزد کیا گیا، موسیٰ الہٰی نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
اس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری وجاہت نے تاحال مقدمے میں ضمانت نہیں کرائی۔
واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے چچا زاد بھائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں