145

پرویز الٰہی نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا،وجہ جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ ہیلتھ کارڈ کی مد میں وفاق نے پنجاب کو 7 ارب روپےا دا کرنے ہیں، پنجاب حکومت نے ہیلتھ کارڈ کی مد میں 100 فیصد ادائیگی کر دی ہے ۔ پرویز الہی نے اپنے خط میں کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک روپیہ نہیں دیا ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مریضوں کو ہیلتھ کارڈ علاج کیلئے پنجاب حکومت سہولت فراہم کر رہی ہے ۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سے پنجاب کے تمام شہری جب اور جہاں چاہیں علاج کراسکتے ہیں، پنجاب کی تمام آبادی کو یکساں کوریج دی جا رہی ہے ، پنجاب میں 821 ہسپتال جن میں 206 سرکاری جبکہ 615 نجی ہسپتال ہیں میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت دی جا رہی ہے ، ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 80 ہزار بستر میسر ہیں ، اب تک 28 لاکھ سے زائد لوگ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں ، پروگرام کے تحت ڈائلسز ، کاردیالوجی اور دیگر امراض کا علاج بھی کرایا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں