99

پی ڈی ایم حکومت نے عوام کو بد ترین مہنگائی کا نشانہ بنانے کے بعد روسی تیل خریدنے کا فیصلہ کیا ، شوکت ترین

اسلام آباد ( آن لائن) سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین نے مصدق ملک کے روس سے تیل خریدنے سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بد ترین مہنگائی کا نشانہ بنانے کے بعد اب پی ڈی ایم حکومت نے روس سے تیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شوکت ترین نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پی ڈی ایم حکومت کو بھارت کی طرح روس سے رعایتی تیل خریدنے کا مشورہ دیا ،مصدق ملک کا دعویٰ ہے کہ اب انہیں روسی تیل مل جائے گا، مفتاح اسماعیل ممکنہ امریکی پابندیوں سے خوفزدہ تھے ۔ خیال رہے کہ آج وزیر مملکت مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کے ساتھ مذاکرات بڑے مثبت رہے ،روس کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا،روس نے کم قیمت میں خام تیل دینے کا وعدہ کیا ہے، روس نے پٹرول اور ڈیزل کم قیمت پر دینے کا وعدہ کرلیاہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ روس جانا اس لئے اہم تھا کہ وزیراعظم نے کہاہر نوجوان کے پاس نوکری ہو، وزیراعظم نے کہاکہ کارخانے بند نہیں ہونے چاہئیں،ہم چاہتے ہیں ہر کارخانہ کی چمنی سے دھواں نکلتا رہے ،وزیراعظم کی ہدایت ہے ملک کو زراعت میں خودکفیل کرنا ہوگا،معیشت آگے بڑھے گی تولوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں