136

آئی ایم ایف امریکا کی لونڈی ہے وہ ہم پر نئی قسط کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں، فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مریکا کو پاکستان کی پارلیمنٹ اور پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا کوئی حق حاصل نہیں، سربراہ جے یو آئیسربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف امریکا کی لونڈی ہے اور ہم پر نئی قسط کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سے بحرانوں کا سامنا ہے، گزشتہ 4 برس میں معیشت کو نشانہ بنایا گیا، خیبرپختون خوا اس وقت معاشی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر20 سالوں تک افغانستان میں جنگ مسلط کی گئی، افغانستان میں شکست کے بعد انہیں پاکستان میں قادیانیوں کے حقوق یاد آ رہے ہیں، اور اس کا سپر پاور ہونے کا ٹائٹل ختم ہو چکا ہے، اس کے اپنے ہاتھوں سے انسانی حقوق کا خون ٹپک رہا ہے اور وہ انسانی حقوق کی بات کرتا ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف امریکا کی لونڈی ہے اور وہ نئی قسط کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، امریکا کو پاکستان کی پارلیمنٹ اور پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی اور ملکی مفادات کو سامنےرکھ کر پالیسی بنانی ہے، ملکی بیٹھی ہوئی معیشت کو بچانےکے لیے ہم نے خود فیصلے کرنے ہیں، ہم کسی بھی طرح معاشی خود مختاری پر سودا کرنے کو تیار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں