109

بلاول بھٹو نے عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان ڈرامہ قرار دے دیا

کراچی( ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی عزت بچانے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی، اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان ڈرامہ ہے۔عمران خان کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج فیس سیونگ کیلئے فلاپ شو کیا، عمران خان نے پنڈی سے دوبارہ سلیکٹ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ کب تک پنجاب اورخیبر پختونخوا کو سیاسی آلہ کے طور پر استعمال کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں