111

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،کیا گفتگو ہوئی ؟جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر چین میں ہیں جہاں ان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، جب کہ سی پیک سمیت کثیرجہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے جبکہ شہباز شریف چینی صدر کے انتخاب کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، اور ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے۔وزیراعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیشرفت متوقع ہے۔ دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم کے دورہ سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں