108

عمران خان امپورٹڈ حکومت سے نہیں بلکہ ان سے مذاکرات کرے گا جو کہ ۔۔۔۔۔ چوہدری پرویز الٰہی نے اصل اور بڑی خبر دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان حکومت کی کسی کمیٹی سے مذاکرات نہیں کر رہے ہیں، وہ وہیں مذاکرات کر رہے ہیں، ’جتھوں گل مکدی اے‘ اور حکومت نے بعد میں ان ہی سےرابطہ کر کے بات کی ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ساتھ ساتھ (جو مذاکرات چل رہے ہیں اب) الیکشن کی تاریخ پر ایک کامیابی کی کرن نظر آئی ہے۔جب پرویزالٰہی سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر مذاکرات ہو رہے ہیں تو پھر ڈی جی آئی ایس آئی کو پریس کانفرنس کی ضرورت کیوں پیش آئی تو اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ کوئی بات نہیں کریں گے۔جب صحافی مجیب الرحمان شامی نے سوال پوچھا کہ موجودہ لانگ مارچ کا تعلق آرمی چیف کی تعیناتی سے بھی ہے تو اس کے جواب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ بہت ’چوچا‘ سا سوال ہے۔ یا پھر یہ کہیں کہ آپ ہمیں بہت بھولا سمجھ رہے ہیں۔پرویزالٰہی نے کہا کہ موجودہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم نے وقت پر انتخابات کرانے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہی تب ہوئی ہے کہ انتخابات ایک سال بعد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں