پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی پیشکش سے متعلق شیر افضل مروت نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے بانی کو رہا کرنے کی پیشکش کے حوالے سے تشویشناک انکشاف کر دیا۔ گفتگو کے دوران شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے 15 سے 20 دن میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیشکش بھی کی گئی۔ مذاکرات میں تعطل نہیں ہونا چاہیے تھا، ایسا نہیں ہے کہ پارٹی یا بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی ہو۔ (ن) لیگ مذاکرات کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی بانی کے بیان سے تھوڑا نقصان ہوا، اب مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اس بار بانی پی ٹی آئی نے قیادت کے مشورے کو اہمیت دی ہے، ابھی تک مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button