163

ٹک ٹاک صارفین کی تعداد کتنی ہوگئی؟ جان کر آپ حیران ہوجائیں گے

دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے ایک ارب صارفین مکمل کرلیئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ٹک ٹاک کو استعمال کرنے والوں کی ماہانہ تعداد ایک ارب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔


اس حوالے سے ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر نئے لوگ اس لیے آتے ہیں کہ وہ کچھ سیکھ سکیں اور کچھ نیا دریافت کر سکیں۔

ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم مختلف خاندانوں پر مشتمل انتہائی دلفریب اور متنوع کمیونیٹیز اور تخلیق کنندگان کا گھر ہیں جو وقت کے ساتھ ہمار ے پسندیدہ ستاروں میں بدل جاتے ہیں۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہماری عالمی کمیونٹی، تمام نسلوں میں، لاکھوں افراد تک پہنچے کی صلاحیت کے باعث اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال (2020) ہونے والے ایک عالمی سروے کے مطابق ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈنگ کے مقابلے میں فیس بک سے بہت آگے نکل چکا تھا۔

ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو دنیا بھر میں ایک ارب جبکہ صرف امریکہ میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔

واضح رہے کہ یوٹیوب مجموعی طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایپ ہے، یوٹیوب کے ماہانہ صارفین دو ارب سے زائد ہیں جبکہ ٹک ٹاک کے تقریباً 700 ملین ماہانہ صارفین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں