اسلام آباد: یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے پر دفتر خارجہ کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کے واقعے میں زندہ بچ جانے والوں میں 47 پاکستانی بھی شامل ہیں، لاپتہ پاکستانی شہریوں کی تعداد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ ترجمان نے بتایا کہ جنوب میں پیش آنے والے واقعے میں ایک پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔اس مرحلے پر وہ ہلاک یا لاپتہ پاکستانیوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چنیا کوسٹ گارڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی حکام بازیاب کرائے گئے پاکستانیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے جزیرہ کریٹ پہنچ گئے ہیں۔
Load/Hide Comments