113

اپنے سائز اور ہوش میں رہیں: شیخ رشید کی رانا ثنا کو تنبیہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو تنبیہ کردی۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیرداخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں، 15 نومبر تک سیاست آر پار ہوجائے گی اور عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا نظر آئےگا۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کوعزت دوکی چیخیں نکل گئی ہیں، آل شریف کی سیاست کافیصلہ لندن کی میٹنگ میں ہونے جارہا ہے ، جلد لندن میٹنگ سے قوم کو باخبر کروں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ مریم کہتی ہیں شہبازشریف کی حکومت سےخوش نہیں، ڈار کی ذمہ دار ہوں شہبازشریف کی نہیں۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اعداد و شمار میں ٹیمپرنگ کے ماہر ہیں اور مفتاح مفت میں مارا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں